میٹرک پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کرنیکی تقریب 7 نومبر کو ہوگی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2026ء کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور شاندار تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف میں نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب 7 نومبر 2026ء کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات ہوں گے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل مہمان اعزاز ہوں گے ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین معزز مہمانوں کا بورڈ آمد پر استقبال کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments