نہری پانی چوری کرنیوالے 100سے زائد افراد کیخلاف مقدمات
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نہری پانی چوری کرنے والے سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے میں ملوث پایا۔ ملزمان مبینہ طور پر چوری شدہ پانی سے اپنی فصلوں کو سیراب کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments