سیاسی تناؤ کے بجائے مذاکرات سے مسائل حل کیے جائیں: شفیق احمد گجر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں سیاسی تناؤ کے بجائے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے ۔
مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے درمیان تلخی کے بعد دوستی مثبت سوچ کی عکاس ہے ۔ قیام امن ہوگا تو ملک ترقی کرے گا اور معاشی و سیاسی استحکام آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہے ، تاہم حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کو سبسڈی دی جا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments