جدید زرعی طریقوں کا فروغ اولین ترجیح ہے ، زراعت افسران
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) زراعت افسران رجانہ سعدیہ پروین، فہمیدہ مسرت اور عشاء طارق نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کا عملہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ سرکاری فرائض انجام دے رہا ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار شاہد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز صالح کی رہنمائی اور نگرانی میں کسانوں کی آگاہی، زرعی پیداوار میں اضافے اور جدید زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سموگ سے متعلق آگاہی مہمات، کسانوں کے تربیتی پروگرامز اور جدید زرعی طریقوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے ، جبکہ کسان کارڈ کی ریکوری کا عمل بھی قواعد و ضوابط کے مطابق جاری ہے ۔ کسان ملکی معیشت اور غذائی تحفظ کا بنیادی ستون ہیں، ان کی رہنمائی اور معاونت محکمہ زراعت کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments