جھنگ: لیڈی اہلکار برخاست ،3کانسٹیبلز معطل

جھنگ: لیڈی اہلکار  برخاست ،3کانسٹیبلز معطل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ساجد حسین نے اردل روم میں پولیس اہلکاروں کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کی سماعت کی اور مختلف محکمانہ سزاؤں کا حکم دیا۔

 غیر حاضری پر فرنٹ ڈیسک کی لیڈی اہلکار کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیر حاضری پر ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبلز کو معطل کر دیا گیا۔کارِ سرکار میں عدم دلچسپی اور غفلت برتنے پر دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی سروس ضبط کرنے کی سزا دی گئی، جبکہ فرائض میں غفلت پر ایک کانسٹیبل کی تنخواہ میں تنزلی کر دی گئی۔غیر حاضری پر ایک سب انسپکٹر، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، دو ہیڈ کانسٹیبلز، دو لیڈی ہیڈ کانسٹیبلز، سات لیڈی کانسٹیبلز اور 24 کانسٹیبلز کو جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبلز کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...