پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 73 ج ب جھپال کے قریب پارکو کی مین سپلائی لائن سے غیر قانونی طور پر تیل چوری کرنے والے گروہ کے بابر نامی ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پارکو کی مین سپلائی لائن سے تیل چوری کرتا تھا۔ اس عمل سے نہ صرف قومی اثاثے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا بلکہ مقامی شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق تھے ۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments