نوسرباز پیزا ڈیلیوری بوائے کا موبائل فون لے کر فرار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں نوسرباز پیزا ڈیلیوری بوائے کا موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جواد نامی ڈیلیوری بوائے نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے آرڈر کی رقم ادا کرنے کے بہانے اسے بلال آرچرڈ کے قریب بلایا اور دھوکہ دہی سے اس کا موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments