بجلی چوری کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمات درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں فیسکو ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کر رہے تھے ، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments