جعلی نمبر پلیٹیں لگانے والے پانچ موٹر سائیکل سوار گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) موٹر سائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹیں لگانے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران پانچ افراد کو روک کر چیک کیا تو ان کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹیں لگی ہوئی تھیں۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments