جعلی دستاویزات تیار کرکے دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جعلی دستاویزات تیار کرکے شہری کو فراہم کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے جواد کلب چوک میں عدیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کیں اور اس کے عوض بھاری رقم وصول کرکے خردبرد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments