انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کالج کی ٹیم فاتح

انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کالج کی ٹیم فاتح

گریجویٹ کالج سمن آباد کی دوسری ،پنجاب کالج آف کامرس کی تیسری پوزیشن

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن شپ 2026-27 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد میں منعقدہ ایونٹ میں فیصل آباد ڈویژن کے مختلف کالجوں کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی ہدایت پر منعقدہ چیمپئن شپ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ فٹسال کا فائنل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد نے دوسری جبکہ پنجاب کالج آف کامرس فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رائے غلام شبیر نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کو بھی برابر اہمیت دی جا رہی ہے ، کیونکہ کھیل نوجوانوں میں خود اعتمادی، برداشت اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں۔ تمام ٹیموں نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ فیصل آباد میاں محمد شکیل نے چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رائے غلام شبیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں چیمپئن شپ کامیاب ہوئی۔ فٹسال جیسے کھیل نوجوانوں کو متحرک اور صحت مند رکھتے ہیں اور آئندہ بھی انٹر کالجیٹ مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...