نشاط آباد :گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بچوں پر تشدد

نشاط آباد :گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بچوں پر تشدد

کبریٰ اورشوہرکو ڈنڈوں ،سوٹوں سے ماراپیٹاگیا،دھمکیاں ،مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں ملزموں نے گھر میں داخل ہو کر میاں بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ کبریٰ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح ملزم گھر میں داخل ہو گئے اور اس کے شوہر، بیٹیوں سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزموں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...