ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد میں ریڈیو پاکستان پر خصوصی پروگرام نشر
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے ایف ایم 93 سے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں عالمی دن کے حوالے سے خصوصی پروگرام ‘‘رابطہ’’ نشر کیا گیا،
جس میں چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے بطور مہمان شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ٹریفک قوانین، ان پر عمل درآمد کی اہمیت اور حادثات کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے ، دورانِ ڈرائیونگ احتیاط برتنے اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا۔ پروگرام کے پروڈیوسر عمران حسن تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments