چیئرمین سی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

چیئرمین سی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

بابر پارک ،مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع و سنگجانی انٹرچینج منصوبے بارے بریفنگ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی اور دیگر متعلقہ سینئر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز بابر پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ کیا۔متعلقہ افسران اور آرکیٹیکٹ نے چیئرمین کو بابر پارک منصوبے پر تازہ ترین پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ علامت بابر پارک کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ازبک ڈیزائنرز اور ماہرین کے تعاون سے بابر پارک کو عالمی معیار کا تفریحی مقام بنایا جا رہا ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہریوں کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے پارک میں اعلی معیار کے جوگنگ ٹریکس بھی تعمیر کئے جارہے ہیں اور پارک میں مختلف کھیلوں کی سہولیات پر کام جاری ہے جن میں ٹیبل ٹینس، پیڈل ٹینس، بیڈ مینٹن اور دیگر کھیلوں کے کورٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع (ایکسٹینشن) و سنگجانی انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...