پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو احتجاج جاری رہے گا:جماعت اسلامی

 پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو احتجاج جاری رہے گا:جماعت اسلامی

قیمتوں میں کمی خوش آئند ،اصل مسئلہ پٹرولیم لیوی کا ہے :ضلعی امیرطاہر ایوب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں طاہر ایوب نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ، تاہم اصل مسئلہ پٹرولیم لیوی کا ہے ، جو بھتے کے مترادف ٹیکس ہے ۔ اگر لیوی ختم نہ کی گئی تو احتجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زون پی پی 106 کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز اور پٹرولیم لیوی معیشت، زراعت، صنعت اور تجارت پر بوجھ ہیں۔ ان میں کمی سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔ جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے آئی ایم ایف اور قومی بجٹ کی موجودگی میں تمام ممکنہ راستوں اور گنجائش کی نشاندہی کر دی ہے ۔ اب وزیراعظم اور ان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیوی کے خاتمے کا اعلان کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...