ماموں کانجن:زیر تعمیر سڑک شہریوں کیلئے عذاب بن گئی
ٹھیکیدار سڑک پر پتھر اور خاکہ ڈال کرغائب ، دھول مٹی سے کاروبارتباہ ضلعی انتظامیہ معاملے کانوٹس لیکر سڑک کی تعمیرجلدمکمل کروائے :شہری
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) احسان چوک سے چونگی نمبر 5 تک زیر تعمیر سڑک شہریوں کے لیے عذاب بن گئی۔ ٹھیکیدار سڑک پر پتھر اور خاکہ ڈال کر کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا، جس کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت سے شدید دھول مٹی اڑ رہی ہے اور پورا علاقہ گرد آلود ہو چکا ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ دھول مٹی کے باعث ان کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے ، دکانوں میں رکھا سامان خراب ہو رہا ہے اور گاہکوں نے دکانوں پر آنا چھوڑ دیا ہے ۔ مقامی شہریوں، بچوں اور بزرگوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق اڑتی دھول مٹی کے باعث شہری دمہ، کھانسی، گلے کی خرابی اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سکول جانے والے بچوں اور نمازیوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments