کمالیہ :نہر میں شگاف، فصلیں زیرِ آب، 2دیہات کا رابطہ منقطع
فوری طور پر نہر کا شگاف پُر کرکے پانی کے پھیلاؤ کو روکا جائے :متاثرین کامطالبہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے چک نمبر 710 گ ب کے قریب نہر میں شگاف پڑنے سے پانی آبادی اور زرعی اراضی میں پھیل گیا، جس سے ہر طرف پانی ہی پانی نظر آنے لگا۔ غریب کسانوں کی کھڑی فصلیں زیرِ آب آ کر تباہی کے خطرے سے دوچار ہو گئیں۔نہری پانی پھیلنے سے کمالیہ بائی پاس کے علاقے شیرِ خدا چوک کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے ، جبکہ کمالیہ سے چک نمبر 709 اور 710 گ ب جانے والا زمینی راستہ منقطع ہو گیا، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ نہر میں شگاف پڑنے سے کسانوں کی سال بھر کی محنت اور قیمتی فصلیں داؤ پر لگ گئی ہیں، جبکہ مزید نقصان کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے ۔متاثرہ کسانوں اور علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نہر کا شگاف پُر کرکے پانی کے پھیلاؤ کو روکا جائے تاکہ کسانوں کی فصلوں اور کمالیہ بائی پاس، شیرِ خدا چوک سمیت دیگر علاقوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments