کھرڑیانوالہ:تجاوزات کیخلاف کارروائی، سامان قبضے میں لے لیا
ریڑھی اور رکشہ والوں کو سڑکوں پر کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی:اے سی
کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ کے مین بازار اور جھمرہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کا سامان قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ جب تک وہ اس علاقے میں تعینات ہیں، کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راہ گیروں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی اور ان کی مشکلات کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ریڑھی اور رکشہ والوں کو بھی سڑکوں پر کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہر کی خوبصورتی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ دکانداروں اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ متعلقہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments