زرعی زمین کو پانی لگانے کے تنازع پر شہری پر کلہاڑیوں سے حملہ

 زرعی زمین کو پانی لگانے کے تنازع  پر شہری پر کلہاڑیوں سے حملہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں زرعی زمین کو پانی لگانے کے تنازع پر ملزمان نے حامد نامی شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

حامد نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسے قابو کرکے کلہاڑیوں، ڈنڈوں، سوٹوں اور کسی کے وار سے زخمی کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...