غریب صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنا ترجیح :مرزا خرم شہزاد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور این اے 101 کے فیسکو کوآرڈینیٹر مرزا خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے ، وہ اسے پوری دیانت داری سے ادا کریں گے ۔
غریب عوام کے بجلی کے بلوں میں کمی، دیگر مشکلات کے ازالے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بالخصوص غریب خاندانوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے فیسکو اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments