شورکوٹ:19 گھگھ میں درجنوں مکانات مسمار، متاثرین کا احتجاج

شورکوٹ:19 گھگھ میں درجنوں مکانات مسمار، متاثرین کا احتجاج

بغیر نوٹس دیئے کارروائی کی گئی ،کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں :مظاہرین

شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے 19 گھگھ میں محکمہ مال کی کارروائی کے دوران درجنوں مکانات مسمار کیے جانے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمہ مال اور تحصیل انتظامیہ نے بغیر نوٹس دیئے ان کے درجنوں مکانات گرا دیئے ، جس کے باعث وہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔متاثرین کے مطابق وہ گزشتہ 35 سال سے ان مکانات میں رہائش پذیر تھے ، تاہم اچانک اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ان کے  گھر مسمار کر دیے گئے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں وہ بچوں اور اہل خانہ  سمیت بے سروسامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...