واسامیں عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت

واسامیں عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت

شہری فری ہیلپ لائن 1334 پرکسی بھی وقت شکایت درج کراسکتے :ایم ڈی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے عوامی شکایات کا بروقت اور معیاری ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے مختلف پلیٹ فارمز پر درج ہونے والی شکایات کا مناسب جواب جمع کروایا جائے ۔ متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹرز ان امور کی خود نگرانی کریں۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت اور معیاری حل واسا کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے اور شہری کسی بھی وقت اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت کے متعدد پلیٹ فارمز پر بھی شکایات درج ہوتی ہیں، جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے ازالے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شکایات کے حل کے ساتھ شکایت کنندگان سے رابطہ بھی یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز شعیب رشید، شعیب ضیا، ڈائریکٹرز محمد اقبال ملک، نعمان نور، حسن مصطفیٰ چیمہ، عمر افتخار، سجاد اللہ، مقبول احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہار الحسن بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...