جھنگ:ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

جھنگ:ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو  ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجے ، ادویات کی دستیابی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مریضوں کو معیاری، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...