ٹوبہ :ڈی سی اوراے سی کا سہولت بازار کادورہ،پنک کارنر کا خصوصی معائنہ

ٹوبہ :ڈی سی اوراے سی کا سہولت بازار  کادورہ،پنک کارنر کا خصوصی معائنہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے اسسٹنٹ کمشنر شفیق ڈوگر کے ہمراہ سہولت بازار کا دورہ کیا اور خواتین کے لیے قائم پنک کارنر کا خصوصی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پنک کارنر میں خواتین کے لیے مختص دکانوں کا جائزہ لیا اور خواتین دکانداروں سے ملاقات کرکے ان کے کاروباری تجربات، مسائل اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور مقامی صنعت کاری کو فروغ دینا معاشی خودمختاری کے لیے اہم ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار کی مختلف دکانوں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...