چنیوٹ:ڈی پی او نوید عاطف کی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

چنیوٹ:ڈی پی او نوید عاطف کی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

مسائل سنے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے احکامات بھی جاری کیے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اہلکاروں سے صحت اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو تندہی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت بھی کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہید کانسٹیبل اعجاز احمد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...