زرعی یونیورسٹی کا 29واں کانووکیشن 25 نومبر کو ہوگا

 زرعی یونیورسٹی کا 29واں کانووکیشن 25 نومبر کو ہوگا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا 29واں کانووکیشن 25 نومبر 2026ء کو صبح 11 بجے یونیورسٹی کے ڈی گراؤنڈ میں منعقد ہوگا،

جس میں 2024ء میں فارغ التحصیل ہونیوالے طلبہ و طالبات کو ڈگریاں عطا کی جائینگی۔ گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی سلیم حیدر خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اسکے علاوہ یونیورسٹی کا 61واں سالانہ ایلومنائی ری یونین 26اور 27نومبر کو منعقد ہوگا۔ کانووکیشن میں شرکت کیلئے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 نومبر 2026ء مقرر کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...