منڈیکی گورائیہ:نسوار ،گٹکا ،چھالیہ کا استعمال تیزی سے بڑھنے لگا

 منڈیکی گورائیہ:نسوار ،گٹکا ،چھالیہ کا استعمال تیزی سے بڑھنے لگا

زہریلے کیمیکل منہ ،گلا ،زبان ،پھیپھڑوں اور انتڑیوں کے کینسر کا سبب بنتے ہیں

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) نسوار ،گٹکا ،چھالیہ کا استعمال تیزی سے بڑھنے لگا تفصیلات کے مطابق کم سن بچوں سمیت نوجوانوں اور بڑوں نے نسوار، گٹکا اور چھالیہ کا استعمال شروع کر دیاہے جبکہ نو عمر بچے بھی اس کا استعمال کر تے ہیں۔ سپاری و چھالیہ کے پیکٹ دو،پانچ رو پے اور نسوار کا پیکٹ 10رو پے میں آسانی سے دستیاب ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نسوار ،گٹکا ،چھالیہ اور سپاریوں کی تیاری میں مختلف زہریلے کیمیکل استعمال ہو تے ہیں جس کے سبب منہ ،گلا ،زبان ،پھیپھڑوں اور انتڑیوں کے کینسر کا خدشہ رہتا ہے ۔ سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ راؤ سہیل اختر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں