تمباکونوشی کے خلاف عملی جہاد کر نا ہو گا:لالہ مبشر بٹ

تمباکونوشی کے خلاف عملی جہاد کر نا ہو گا:لالہ مبشر بٹ

انسداد تمباکونوشی ایکٹ کے تحت پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی جرم ہے ،خطاب

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) تمباکونوشی کے خلاف عملی جہاد کر نا ہو گا اور نوجوان نسل کو تمباکونوشی کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہو گا تاکہ نوجوان تمباکونوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں ۔ ان خیالات کااظہار وکلاء برائے انسانی حقوق کے چیئر مین لالہ مبشر بٹ نے عالمی یوم انسداد تمباکونوشی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد تمباکونوشی ایکٹ کے تحت پبلک مقامات پر تمبا کونوشی کرنا قابل دست اندازی جرم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں