ڈی سی آفس کمپلیکس کو تمباکو نوشی فری زون قرار دیدیا گیا

ڈی سی آفس کمپلیکس کو تمباکو نوشی فری زون قرار دیدیا گیا

سگریٹ نوشی پر 5ہزار ، دوبارہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ جرمانہ ہو سکتا ہے :رابعہ ریاست

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرڈاکٹر رابعہ ریاست نے کہا ہے کہ ڈی سی آفس کمپلیکس کو تمباکو نوشی فری زون قرار دے دیا گیا ہے خلاف ورزی پر انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی اور اس قانون کے تحت عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں سگریٹ نوشی پر 5ہزار اور دوبارہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے ۔ پابندی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ضلع بھر کے تمام دفاتر ،تعلیمی اداروں ،پارکوں اور عوامی مقامات پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جا ئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میںایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر منہاج السراج نے کہا کہ دنیا میں ہر سال 70لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور یہ ایک لمحہ فکریہ ہے ۔تمباکو نوشی کی لعنت پر قابو پانے کے لئے معاشرے کے تمام افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں