حکمرانوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا:حاجی امان اﷲ
ڈسکہ(نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی امان اﷲ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اداروں میں مخلص اور پاکستان سے محبت کر نیوالے لوگوں کا نہ صرف احترام کرتی ہے۔۔۔
بلکہ وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں مگر ذاتی مفادات کی خاطر ملک سے کھلواڑکر نیوالوں کو نہ پہلے قبول کیا نہ اب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی حقیقت کے طور پر میدان عمل میں ہیں اور ان کی کامیابی اب مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ملک میں سیاسی استحکام اور معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے واحد حل عمران خان ہیں کیونکہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں جنہوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ۔