گجرات:ایم سی نقشہ برانچ کی کرپشن کی انکوائری شروع
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)کمشنر گوجرانولہ نوید حیدر شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن گجرات کی نقشہ برانچ میں ہونے والی کروڑوں کی مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع، نقشہ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹر اور عملہ میں تھرتھلی۔۔۔
انکوائری ٹیم کے ہیڈ ایکسین محمد شریف اور ممبران نے گجرات میں کمرشل بلڈنگ منظور ہونے والے نقشہ جات کے موقعے چیک کیے جس میں زیادہ تر نقشے معیار پر پورا نہیں اترے ، کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کے دوران قانونی طور پر دس سے بارہ فٹ جگہ نہیں چھوڑی گئی اور کئی کئی فٹ آگے عمارت تعمیر کی گئی ہے ، انکوائری کمیٹی کے ایک ارکان نے بتایا کہ شہر میں جتنی نئی کاروباری اور کمرشل بلڈنگ تجاوز تعمیر کی گئی ہیں ان کو گراکر مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب نقشہ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹرز نے لاکھوں روپے لے کریہ نقشے پاس کروائے اور موقعے ہی وزٹ نہیں کیے لہذا ان بلڈنگ انسپکٹر کے خلاف بھی گھیراتنگ کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعدانکی گرفتاری بھی متوقع ہے زرائع کے مطابق ایک بلڈنگ انسپکٹر پر اینٹی کرپشن کیجانب سے ایف آئی ار بھی درج کیجاچکی ہے ۔