ٹرانسپورٹرز ہڑتال سے سپلائی چین متاثرہورہی،فیصل مغل

ٹرانسپورٹرز ہڑتال سے سپلائی چین متاثرہورہی،فیصل مغل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر فیصل ستار مغل، ایگزیکٹو ممبران عقیل ڈار، سہیل بٹ اور انجینئرفیصل ایوب نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، بھاری جرمانوں اور ٹول فیسوں میں اضافے سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ۔۔۔

اس صورتحال سے ملک کی صنعت، تجارت اور سپلائی چین بری طرھ متاثر ہو رہی ہے اور کاروباری شعبوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ہڑتال سے فیکٹریوں تک خام مال کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے ، تیار مال وقت پر مارکیٹوں تک نہیں پہنچ پا رہا، برآمدی سامان کی روانگی متاثر ہو رہی ہے ، مقامی مارکیٹوں میں بھی اشیا کی سپلائی سست پڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ معاملہ نہ حکومت کے حق میں ہے نہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے اور یہ کاروباری ماحول کیلئے رکاوٹ بن رہا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر ذور دیا ہے کہ حکومت ، تمام متعلقہ ادارے اور فریقین بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا جلد حل نکالیں تاکہ سپلائی چین بحال ہو، صنعت و تجارت متاثر نہ ہو اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق چل سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں