نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوانوں کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال

نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے  پہلوانوں کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کراچی میں ہونے والی 35ویں نیشنل گیمز میں فن پہلوانی میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی اور اسد اللہ کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔

 گوجرانوالہ کے پہلوان حیدر علی نے 86کلوگرام جبکہ اسد اللہ نے 79کلو گرام ویٹ کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ پہلوانوں کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیت کر بہت خوشی ہوئی وہ محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔3 ماہ بعد ایشین چیمپئن شپ میں شریک ہونگے اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں