سمبڑیال:نجی ہسپتال میں ہنگامہ عملہ کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )نجی ہسپتال میں ہنگامہ اورعملہ کو دھمکیاں دینے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر قائم نجی میڈیکل ہسپتال میں معمولی رنجش پر ملزموں نے ہسپتال داخل ہوکر عملہ کو یرغمال بنا لیا اور ہنگامہ برپاکردیا ،تھانہ سمبڑیال پولیس نے محمد مبین کی درخواست پر عثمان علی ، عمر اور2 نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔