ڈپٹی کمشنر کا ایمن آ باد کا دورہ کچی گلیوں کو پختہ کرنے کا جائزہ
ایمن آباد ،گوجرانوالہ (نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایمن آباد میں گلیوں، محلوں اور راستوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران کچی گلیوں اور راستوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں پختہ کرنے کیلئے جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکھوں کی عبادت گاہ لالو کی کھوئی کی طرف جانے والے راستے کا خصوصی معائنہ کیا اور وہاں لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایمن آباد کے رہائشیوں سے روزمرہ مسائل، گلیوں اور راستوں کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، لیبارٹریز اور مریضوں کے علاج معالجے کے دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔