16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ لیکن سبق آموز دن ہے :اقبال صدیق سدھو
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نوشہرہ ورکاں کے سرپرست اعلیٰ اقبال صدیق سدھو نے کہا ہے کہ 16 دسمبر پاکستانی تاریخ کا ایک سیاہ اور المناک مگر سبق آموز دن ہے۔
اس دن نے محب وطن پاکستانیوں کے دل پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں ، 16 دسمبر کو دو بڑے قومی سانحات رونما ہوئے جنہوں نے پوری قوم کو غم اور دکھ میں مبتلا کر دیا پہلا سانحہ 1971 کو سقوطِ ڈھاکہ کی شکل میں ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان دو لخت ہوا مشرقی پاکستان علیحدہ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا دوسرا سانحہ میں 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر دہشتگردانہ حملہ ہوا جس میں 15 اساتذہ سمیت 147 بچوں نے جام شہادت نوش کیا ۔