موبائل وین آج ڈسکہ میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کریگی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پنجاب پولیس کی موبائل وین موضع آڈھا، ڈسکہ روڈ نزد چوک پلیاں آج صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک موجود رہے گی۔
شہری اس سہولت سے استفادہ کریں اور اپنے گھر کے قریب ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔