تتلے عالی :اشیا خورونوش کی مقررہ قیمتوں پردستیابی خواب

 تتلے عالی :اشیا خورونوش کی مقررہ قیمتوں پردستیابی خواب

تتلے عالی(نامہ نگار )حکومتی احکامات کے باوجودتتلے عالی میں اشیا خورونوش کی مقررہ قیمتوں پردستیابی خواب بن گئی۔

 ضلعی انتظامیہ تاجر تنظیموں ،سول سوسائٹی سے مل کر ماہانہ اجلاس میں اشیا خورونوش کی سرکاری قیمتیں مقرر کرتی ہے ،مذکورہ ریٹس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز،مختلف محکموں کے افسر ،پیرا فورس کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات سونپ کر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں، بازاروں کا وزٹ کرکے اشیا کا معیار اور ریٹس کو چیک کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمات اور بھاری جرمانے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔ضلعی وتحصیل انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کے باعث تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں روٹی،نان،دودھ،دہی،چاول،دالوں سبزی، فروٹ ویگر اشیا خورونوش کے خود ساختہ ریٹس مقرر کر رکھے ہیں جس کے باعث گاہکوں اور دکانداروں میں لڑائی جھگڑا معمول بن گیا ۔اہل علاقہ نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں