تحصیل بار نو شہرہ ورکاں ،صدر کے علاوہ تمام عہدوں پر بلا مقابلہ انتخاب

تحصیل بار نو شہرہ ورکاں ،صدر کے  علاوہ تمام عہدوں پر بلا مقابلہ انتخاب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے انتخابات کے شیڈول کے مطابق گزشتہ روز کاغذاتِ نامزدگی جمع کر انے کا آخری دن تھا۔

صدر کے علا و ہ تمام عہدوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ، صدر کیلئے ابوذر مہدی اور اظہر امتیاز کھرل کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ دیگر عہدوں پر منتخب ہونے والوں میں جنرل سیکرٹری حافظ سہیل رسول گجر، نائب صدر محمد سرور شاد ہنجرا ، جوائنٹ سیکرٹری شعیب ملک، فنانس سیکرٹری راؤ نبیل اختر، لائبریری سیکرٹری مہوش منیر سیکھو اور ایڈیٹر حافظ زبیر کھوکھر شامل ہیں ،اسی طرح ایگزیکٹو ممبران میں غلام باقر ڈوگر، نعمان خالد، آغا خالد، علی ضیا پوار اور صغیر اولکھ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں