بسم اللہ موڑ کھاریاں پر یو ٹرن گڑھوں میں تبدیل، حادثے کا خدشہ

بسم اللہ موڑ کھاریاں پر یو ٹرن  گڑھوں میں تبدیل، حادثے کا خدشہ

گلیانہ ( نامہ نگار )بسم اللہ موڑ کھاریاں پر قائم یو ٹرن گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو گیا ،این ایچ اے حکام کی لاپروائی کے با عث مسافروں کے سر پر خطرہ منڈلانے لگا ۔

تفصیل کے مطابق بسم اللہ موڑ کھاریاں پر مقامی ہوٹل کے سامنے قائم یو ٹرن شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ گاڑیوں کا بھی نقصان ہو رہا ہے ۔یو ٹرن کا کوئی ایسا مقام نہیں بچا جہاں سے گاڑی بخیریت نکالی جا سکے ۔این ایچ اے حکام مکمل طور پر لا علم بنے ہوئے ہیں۔شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے این ایچ اے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں