سابق جنرل منیجرپی ٹی وی نیوز طارق چیمہ انتقال کر گئے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق سٹاف آفیسر پی ٹی وی پرویز چیمہ،سابق کنٹرولر پی ٹی وی انجینئرنگ سٹاف جاوید چیمہ کے بڑے بھائی سابق جنرل منیجرپی ٹی وی نیوز محمد طارق چیمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد آئی 10-(2)میں ادا کی گئی، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی و دعائے مغفرت 19 دسمبر بروز جمعہ ان کی آبائی حویلی ڈیرہ ونجو چیمہ سیالکوٹ روڈ ونجووالی وزیرآباد میں ادا کی جائیگی۔