حافظ آباد:25سال بعد اراضی واگزار ، خاتون کے حوالے

حافظ آباد:25سال بعد اراضی واگزار ، خاتون کے حوالے

جلالپور بھٹیاں کی بیوہ بھی کی جائیداد بااثر افراد سے واگزار کروا کر حوالے کر دی

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی حافظ آباد نے ونیکے تارڑ کی خاتون کی اراضی 25سال بعد با اثر افراد سے واگزار کروا کر حوالے کر دی ۔ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیر صدارت منعقد ہوا،عوام کی اراضی و جائیدادوں پر غیر قانونی قابضین کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسپیورٹ کمیٹی کی بروقت کارروائی سے ونیکے تارڑ کی رہائشی خاتون کی اراضی پر 25سال سے غیر قانونی قبضہ کو ختم کر وا کر اراضی متاثرہ خاتون کے حوالے کر دی گئی جبکہ جلالپور بھٹیاں کی بیوہ خاتون کی جائیداد بااثر افراد سے واگزار کروا کر حوالے کر دی گئی ۔خاتون کی جائیدا د پر قابض افراد سے کئی ماہ کا بقایا لاکھوں روپے کرایہ بھی ادا کروا دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں