واہنڈو کے سیاسی و سماجی رہنما عبدالجبار ڈھلوں پیپلزپارٹی میں شامل
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)واہنڈو کے معروف سیاسی و سماجی رہنما عبدالجبار ڈھلوں پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔
ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو نے مقامی ہوٹل میں عبدالجبار کے گلے میں پارٹی مفلر ڈال کر پیپلزپارٹی میں خوش آ مدید کہا ، عبدالجبار ڈھلوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اور عوامی سیاسی جماعت ہے ، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔