رشوت لینے پر سیکرٹری یو نین کو نسل روڈس اور منشی گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے رشوت ستانی پر سیکرٹری یونین کونسل کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ نے تحصیل سمڑیال کے یونین کونسل روڈس کے سیکرٹری سہیل ظفر اور منشی عثمان صابر کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی سرکل آفیسر رانا مبشر کی قیادت میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں انجام دی گئی ۔ مدعی مقدمہ نے رشوت کی شکایت درج کرائی تھی ۔