کمشنر کی زیر صدارت صارفین کے حقوق کے حوالے سے اجلاس

کمشنر کی زیر صدارت صارفین  کے حقوق کے حوالے سے اجلاس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے صارفین کے حقوق کے متعلق کمشنر دفتر میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسلز چودھری محمد فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کمپلین سسٹم اور ایپ کا اجرا کیا جا رہا ہے ،کنزیومر سسٹم کو پنجاب کے ہر ضلع میں نافذ کر دیا گیاہے ، پہلے یہ نظام صرف 17 اضلاع میں کام کر رہا تھا اب آن لائن درخواست ہو سکے گی اور صارف کو گھر بیٹھے مکمل عملدرآمد بارے آگاہ کیا جائے گا۔ کمشنر نے کہا تمام ڈپٹی کمشنر دفاتر میں ڈیسک قائم کیے جائیں اور صارفین کو درخواست دائر کرنے کے متعلق اور وصول کرنے کے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں