تتلے عالی:گیس کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف صارفین کا احتجاج
بعض علاقوں میں گیس موجود ، کچھ میں پر یشر کم اور کئی علاقوں میں گیس غائب
تتلے عالی(نامہ نگار )گیس کی غیر منصفانہ تقسیم پر تتلے عالی کے صارفین اور سماجی شخصیات سراپا احتجاج بن گئیں ،نئی ٹی پی ایس گیس پائپ لائن کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر دیا ۔تتلے عالی پانچ کلو میٹر تک پھیلا ہوا تحصیل نو شہرہ ورکاں کا بڑا قصبہ ہے سوئی گیس کی غیر منصفانہ تقسیم کی جا رہی ہے ،کوئی شیڈول نہیں کچھ علاقوں میں گیس موجود کچھ میں پریشر کم اورکئی علاقوں گیس آتی ہی نہیں ۔ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر رانا علی حسن،جنرل سیکرٹری شاہد جاوید ،چیئرمین محمد یوسف مہر نے بتایا کہ علاقہ کو مذکورہ مشکل17سال سے ہے جس کیلئے 40کے قریب درخواستیں وفاقی وزیر اور ایم ڈی کو بھجوائی جا چکی ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔انہوں نے سوئی گیس پائپ لائن کی اپ گریڈیشن اور نئی ٹی پی ایس کا مطالبہ کیا ہے ۔