ذاتی اراضی پر مزارعوں کیخلاف بلدیہ کا آپریشن قابل مذمت :رانا فیصل نذیر

ذاتی اراضی پر مزارعوں کیخلاف بلدیہ کا  آپریشن قابل مذمت :رانا فیصل نذیر

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں گزشتہ روز سابق کونسلر عامر محمود رہاڑ کی ذاتی اراضی پر قائم مزارعوں کیخلاف آپریشن پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ۔

 لیگی رہنما رانا فیصل نذیر نے کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے بلدیہ کے احتجاج کو جھوٹ، بدنیتی اور سیاسی تعصب پر مبنی قرار دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا فیصل نذیر نے کہا کہ بلدیہ عملہ کسی بھی کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنے اور مکمل جانچ پڑتال کا پابند ہوتا ہے مگر افسوس کہ اس معاملے میں کوئی باقاعدہ نوٹس دیا گیا اور نہ ہی حقائق کی تصدیق کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں