پیٹاک اور گوجرانوالہ چیمبر میں صنعت کی جدید کاری کے حوالے سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

پیٹاک اور گوجرانوالہ چیمبر میں  صنعت کی جدید کاری کے حوالے  سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنٹ سینٹرکی ڈائریکٹر جنرل فریحہ علی رندھاوا نے ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر صدر چیمبر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی، نائب صدر فیصل ستار مغل نے استقبال کیا۔ منعقدہ اجلاس میں صنعت کی جدید کاری، تکنیکی مہارتوں کے فروغ اور صنعت میں اے آئی کے استعمال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اور پیٹاٖک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد صنعت کی جدید کاری، تکنیکی معاونت اور اے آئی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں