جھنگ رانجھا میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

 جھنگ رانجھا میں جدید واٹر  فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

ملکوال(نمائندہ دنیا ) جھنگ رانجھا میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

 منصوبہ جھنگ رانجھا ویلفیئر سوسائٹی اور پاکستان اوورسیز فورم کے تعاون سے مکمل ہوا۔ پروفیسر خضر حیات رانجھا، قاری آصف، فاروق احمد رانجھا اور سینئر صحافی محمد آصف نے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عمائدین اور نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔پروفیسر خضر حیات رانجھا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے بعد اگلا بڑا منصوبہ گاؤں کیلئے ایمبولینس کی فراہمی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں