نئے سال میں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا :سیمسن اقبال

 نئے سال میں مثبت سوچ کے ساتھ  آگے بڑھنا ہوگا :سیمسن اقبال

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) کرسچن بزنس الائنس کے صدر سیمسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے سال میں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اور ہمیں عزم کرنا چاہیے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے نہ صرف ذاتی بلکہ اجتماعی سطح پر بھی دوسروں کو فائدہ پہنچے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری ترقی کے لیے آگے بڑھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، جبکہ ہمارے مسیحی نوجوان بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آگے آ کر اپنی صلاحیتوں کو عملی شکل دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں